اتوار 7 دسمبر 2025 - 12:20
ایم ڈبلیو ایم ڈسٹرکٹ کونسل ضلع ملیر کراچی کا اہم اجلاس؛ اہم امور پر تبادلہ خیال

حوزہ/ ڈسٹرکٹ کونسل مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کا اجلاس ضلعی صدر سیّد احسن عباس رضوی کی زیرِ صدارت ضلعی سیکریٹریٹ ایم ڈبلیو ایم جعفر طیار سوسائٹی میں منعقد ہوا؛ اجلاس میں خصوصی شرکت اور خطاب مرکزی وائس چیئرمین علّامہ سیّد احمد اقبال رضوی، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سیّد اسد عباس نقوی اور صوبائی آرگنائزر علامہ حیات عباس نجفی نے کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈسٹرکٹ کونسل مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کا اجلاس ضلعی صدر سیّد احسن عباس رضوی کی زیرِ صدارت ضلعی سیکریٹریٹ ایم ڈبلیو ایم جعفر طیار سوسائٹی میں منعقد ہوا؛ اجلاس میں خصوصی شرکت اور خطاب مرکزی وائس چیئرمین علّامہ سیّد احمد اقبال رضوی، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سیّد اسد عباس نقوی اور صوبائی آرگنائزر علامہ حیات عباس نجفی نے کیا۔

مقررین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سیاسی اور اجتماعی فعالیت، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عوامی حقوق کی بحالی، آئین و پارلیمان کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت پر مبنی مثالی قومی جدوجہد اور ملت پاکستان کی غالب اکثریت کی جانب سے اُن پر بھرپور اعتماد و احترام پر تفصیلی روشنی ڈالی اور تمام تنظیمی کارکنان کو نئے مرحلے کی عوامی جدوجہد کیلئے آمادہ و تیار و مُنظم رہنے کی تاکید کی۔

اس اجلاس میں صوبائی رہنماء ظہیر حیدر زیدی، ڈویژنل رہنما علامہ نشان حیدر ساجدی، علامہ مبشر حسن، کلیم رضا زیدی ، اراکین ضلعی کابینہ اور یونٹس صدور و جنرل سیکریٹری صاحبان بھی بطور رُکن ضلعی کونسل شریک ہوئے۔

اس موقع پر صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر سیّد احسن عباس رضوی نے ضلع ملیر کے تینوں ملیر، ابراہیم حیدری اور گڈاپ ٹاؤنز کیلئے آرگنائزنگ کمیٹیوں کے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا جبکہ صوبائی آرگنائزر علامہ حیات عباس نجفی نے اَن سے حلف لیا۔

ایم ڈبلیو ایم ملیر ٹاؤن آرگنائزنگ کمیٹی میں سیّد عمران علی کاظمی، خیبر خان نیازی، نذر حسین اور وسیم عباس، ایم ڈبلیو ایم گڈاپ ٹاؤن آرگنائزنگ کمیٹی میں علمدار علی جعفری اور سیّد دلاور عباس بخاری، جبکہ ایم ڈبلیو ایم ابراہیم حیدری ٹاؤن آرگنائزنگ کمیٹی میں سجاد حیدر اور سیّد وسیم شاہ شامل ہیں۔

مرکز کی ہدایات کی روشنی میں پہلے مرحلے میں تمام ٹاؤنز کی آرگنائزنگ کمیٹیوں میں پانچ پانچ اراکین کا تقرر ہوگا، اُن میں سے ایک ایک رُکن کو ٹاؤن آرگنائزر نامزد کیا جائے گا، بعد ازاں تمام ٹاؤن آرگنائزنگ کمیٹیاں آئندہ 20 روز میں پانچ پانچ یونٹس کی (یونین کونسل سطح) پر تنظیم نو کریں گی، دوسرے مرحلے میں ٹاؤن کے صدور کا انتخاب عمل میں آئے گا، تیسرے مرحلے میں یونٹس اور ٹاؤن مل کر آئندہ تین سال کیلئے نئے ضلعی صدر کا انتخاب عمل میں لائیں گے۔

اجلاس کے آخر میں شہدائے ملیر محمدی ڈیرہ دھرنا کی پہلی اور شہید سردار مُقاومت و شہدائے مدافعین حرم کی پانچویں برسی کی مناسبت سے 4 جنوری بروز ہفتہ مرکزی اجتماع کے مسجد و امام بارگاہ محمدی ڈیرہ میں انعقاد کا اعلان کیا گیا اور صدر ضلع ملیر احسن عباس کی والدہ مرحومہ اور جملہ شہداء و مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha